factograf
UR

ہیضہ

ہیضہ
All data from the card 14
دیگر نام
ایشیائی ہیضہ، وبائی ہیضہ
اختصاص
امراضِ متعدی
علامات
بڑی مقدار میں پانی جیسا اسہال، قے، پٹھوں میں کھچاؤ
مضاعفات
پانی کی کمی، الیکٹرولائٹ کا عدم توازن
عمومی حملۂ مرض
نمائش کے 2 گھنٹے سے 5 دن بعد
مدت
چند دن
اسباب
’وِبریو کولیرا‘ فضلے سے منھ کے راستے پھیلتا ہے
خطرے کے عوامل
ناقص صفائی، صاف پانی کی کمی، غربت
تشخیصی طریقہ
پاخانے کا ٹیسٹ
بچاؤ
بہتر صفائی، صاف پانی، ہاتھ دھونا، ہیضہ کی ویکسین
علاج
منھ کے ذریعے پانی و نمکیات کی فراہمی، زنک سپلیمنٹ، درون وریدی مائع، اینٹی بایوٹکس
انذار
مناسب علاج کے ساتھ اموات کی شرح 1٪ سے کم جبکہ بغیر علاج 50–60٪
شرح
ہر سال 3–5 ملین افراد
اموات
7074 (2025ء)

ہیضہ (انگریزی: cholera) آنتوں کا ایک مرض ہے جو ایک بیکٹیریا Vibrio cholerae کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ بیکٹیریا زیادہ تر پینے کے پانی میں شامل ہو کر بیماری پھیلاتا ہے۔ یہ بیماری شاذ و نادر ہی ایک سے دوسرے شخص کو براہ راست لگتی ہے۔ بالعموم متاثرہ شخص کا فضلہ پانی میں مل جاتا ہے۔ اس پانی کو پینے والے بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ہیضہ ایک متعدی بیماری ہے۔ انیسویں صدی عیسوی تک یہ بیماری پوری دنیا میں عام تھی اور اس کی وبا وقفے وقفے سے پھیلتی رہتی تھی۔ اب یہ ایشیائی اور افریقی غریب ممالک کو زیادہ متاثر کرتی ہے۔

ہیضے کی علامات 2 سے 7 دن کے بعد ختم ہو جاتی ہیں۔ اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے اس کی شدت میں کمی کی جا سکتی ہے جسم میں پانی کی کمی پوری کرنے کے لیے مریض کو درون وریدی (Intravenous) غذا لینی چاہیے۔ اس کے علاوہ مہینے کا مدافعتی انجکشن بھی لگوا لینا چاہیے جو کچھ عرصے تک مؤثر رہتا ہے۔

ہیضہ کی علامات

ہیضہ شدید دست کی بیماری ہے اور بہت تیزی سے پھیلتی ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ ہیضہ کی درج ذیل علامات ہو سکتی ہیں:

  • چاول کے پانی جیسے دست
  • الٹیاں
  • ٹانگوں میں درد
  • کمزوری

تدارک

الٹی اور دست کی وجہ سے مریض میں بہت جلد پانی کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ اس بیماری مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے درج ذیل تدابیر کرنا چاہیں۔

  • پانی کی کمی پوری کریں
  • کھانا دیتے رہیں
  • نمکول پلائیں

Read next

In 145 languages

urAcèhAfrikaansAlemannischአማርኛaragonésअंगिकाالعربيةالدارجةمصرىঅসমীয়াasturianuаварazərbaycancaتۆرکجهбашҡортсаBikol Centralбеларуская (тарашкевіца)беларускаяBetawiбългарскиবাংলাབོད་ཡིགbrezhonegbosanskiбуряадcatalà閩東語 / Mìng-dĕ̤ng-ngṳ̄کوردیčeštinaCymraegdanskdagbanliDeutschThuɔŋjäŋދިވެހިބަސްΕλληνικάemiliàn e rumagnòlEnglishEsperantoespañoleestieuskaraفارسیsuomivõrofrançaisFryskGaeilgegalegoGhanaian PidginHausa客家語 / Hak-kâ-ngîעבריתहिन्दीFiji HindihrvatskiKreyòl ayisyenmagyarհայերենԱրեւմտահայերէնBahasa IndonesiaIlokanoIdoíslenskaitaliano日本語PatoisJawaქართულიGĩkũyũқазақшаಕನ್ನಡ한국어къарачай-малкъарکٲشُرkurdîкыргызчаLatinaLëtzebuergeschLugandaLimburgslietuviųlatviešuमैथिलीMalagasyмакедонскиമലയാളംमराठीBahasa MelayuMaltiမြန်မာဘာသာनेपालीनेपाल भाषाNederlandsnorsk nynorsknorskoccitanOromooଓଡ଼ିଆਪੰਜਾਬੀNaijápolskiPiemontèisپنجابیپښتوportuguêsRuna Simiromânăрусскийसंस्कृतम्саха тылаᱥᱟᱱᱛᱟᱲᱤsicilianuسنڌيsrpskohrvatski / српскохрватскиසිංහලSimple Englishslovenčinaslovenščinashqipсрпски / srpskiSundasvenskaKiswahiliதமிழ்తెలుగుтоҷикӣไทยTagalogSetswanaTürkçeтатарча / tatarçaTwiукраїнськаoʻzbekcha / ўзбекчаTiếng ViệtwalonWinaray吴语ייִדישVahcuengh閩南語 / Bân-lâm-gí粵語中文

Text from Wikipedia, CC BY-SA 4.0 · Source article