factograf
UR

افریقہ کا ایک ملک۔

موزمبیق

موزمبیق

Key facts

آبادی29,668,834
رقبہ801,590km²
نوعجمہوریہ, خود مختار ریاست, ملک
ملکموزنبیق
دار الحکومتماپوتو
تاسیس25 جون، 1975
سربراہ ریاستDaniel Chapo
براعظمافریقا
منطقہ وقت00
رائج سکہمثقال موزنبیک
All data from the card 18
متناسقات
19°S 35°E / 19°S 35°E
پست مقام
رودبار موزمبیق (0 میٹر )
رقبہ
801590 مربع کلومیٹر
دارالحکومت
ماپوتو
سرکاری زبان
پرتگالی
آبادی
29668834 (2017)
خواتین
16176217 (2022)
مرد
16793302 (2022)15433808 (2019)15884940 (2020)16339849 (2021)
یوم تاسیس
25 جون 1975
شادی کی کم از کم عمر
18 سال
شرح بے روزگاری
23 فیصد (2014)
کرنسی
مثقال موزنبیک
منطقۂ وقت
00
ٹریفک سمت
بائیں
ڈومین نیم
mz.
سرکاری ویب سائٹ
باضابطہ ویب سائٹ
آیزو 3166-1 الفا-2
MZ
بین الاقوامی فون کوڈ
+258

موزمبیق (سرکاری طور پر جمہوریہ موزمبیق) افریقا کے جنوب-مشرق میں واقع ایک ملک ہے۔ اس کی سرحدیں مشرق میں بحر ہند، شمال میں تنزانیہ، شمال مغرب میں ملاوی اور زیمبیا، مغرب میں زمبابوے اور جنوب مغرب میں جنوبی افریقا اور سوازی لینڈ سے ملتی ہیں۔ موزمبیق کا دار الحکومت ماپوتو ہے۔

پہلی اور 5ویں صدی کے درمیان بانتو زبان بولنے والے شمال بعید اور مغرب سے ہجرت کرکے یہاں آئے۔ سواحلی اور بعد میں عرب بھی، نیز تجارتی بندرگاہیں اہل یورپ کی آمد تک ساحلوں پر موجود تھیں۔ 1498 میں واسکو ڈی گاما نے اس علاقہ کی سیاحت کی اور 1505 سے پرتگیزیوں نے اس پر اپنا استعمار قائم کیا۔ 1975 میں موزمبیق اس استعمار سے آزاد ہوا اور اس کے بعد جلد ہی عوامی جمہوریہ موزمبیق کی شکل اختیار کرلی۔ یہی وہ دور تھا جب موزمبیق میں زبردست خانہ جنگی برپا تھی، اس خانہ جنگی کا آغاز 1972 کو ہوا اور 1992 میں یہ خانہ جنگی ختم ہوئی۔ (سید سکندر شاہ رضوی)

پارک اور تفریحی مقامات

دنیا کا عظیم سفاری پارک کروگر پارک سوازی لینڈ کے ساتھ ناماشا بارڈر کے قریب موجود ہے۔ یہ پانچ بگ Bigg5 کے لیے مشہور ہے، اس سے مراد پانچ بڑے جانور ہیں۔ ان پانچ بڑے جانوروں میں شیر گینڈا افریقی بینک ہاتھی اور چیتا شامل ہیں۔ مشہور ٹی وی چینل نیشنل جیوگرافک کی بہت ساری دستاویزی فلمیں کروگر پارک میں فلم بند ہوئی ہیں۔

قدرتی وسائل اور تجارت

موزمبیق قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ملک کی اکثر معیشت کی بنیاد زراعت ہے، تاہم صنعت، بالخصوص ماکولات ومشروبات، کیمیاوی مصنوعات، المونیم اور پیٹرول کی صنعت آگے بڑھ رہی ہے۔ ملک کا سیاحتی شعبہ بھی ترقی پزیر ہے۔ جنوبی افریقا موزمبیق کا اہم تجارتی رفیق اور راست بیرونی سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے۔ نیز پرتگال، ہسپانیہ اور بیلجیم بھی اہم تجارتی شرکاء ہیں۔ 2001 سے موزمبیق اپنے سالانہ خام ملکی پیداوار (GDP) کے افزائشی اوسط کی بنا پر دنیا کے دس بڑے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

زبانیں

موزمبیق کی دفتری زبان پرتگیزی ہے، جبکہ ملک کی نصف آبادی اسے ثانوی زبان کی حیثیت سے استعمال کرتی ہے اور بہت کم ایسے افراد ہیں جو اسے اولین زبان کی حیثیت سے استعمال کرتے ہیں۔ مقامی طور پر سواحلی، مکھووا اور سینا زبانیں بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔

مذاہب

موزمبیق کا سب سے بڑا مذہب مسیحیت ہے، مسلم اور افریقی روایتی مذاہب کی اقلیتیں بھی کافی تعداد میں موجود ہیں۔ موزمبیق افریقی اتحاد اور دولت مشترکہ ممالک کا رکن ہے۔

وجہ تسمیہ

ملک کا نام موزمبیق پرتگیزیوں نے جزیرہ موزمبیق کے بعد رکھا تھا، موزمبیق نام موسی البیک یا موسی بن مبیکی سے مشتق ہے۔ یہ ایک عرب تاجر کا نام ہے جو سب سے پہلے جزیرہ پر پہنچا اور بعد میں وہیں سکونت اختیار کرلی۔

بیرونی روابط

  • Republic of Mozambique Official Government Portal
  • Health Ministry
  • Science and Technology Portal


 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔


Read next

In 254 languages

urаԥсшәаAcèhадыгабзэAfrikaansAlemannischአማርኛPangcaharagonésÆngliscOboloअंगिकाالعربيةالدارجةمصرىasturianuKotavaAymar aruazərbaycancaتۆرکجهбашҡортсаBasa BaliBoarischžemaitėškaBikol Centralбеларуская (тарашкевіца)беларускаяBetawiбългарскиभोजपुरीBislamaBanjarbamanankanবাংলাབོད་ཡིགবিষ্ণুপ্রিয়া মণিপুরীbrezhonegbosanskiбуряадcatalà閩東語 / Mìng-dĕ̤ng-ngṳ̄нохчийнCebuanoکوردیcorsuqırımtatarcačeštinaчӑвашлаCymraegdanskdagbanliDeutschZazakidolnoserbskiडोटेलीދިވެހިބަސްཇོང་ཁeʋegbeΕλληνικάEnglishEsperantoespañoleestieuskaraestremeñuفارسیFulfuldesuomivõroføroysktfrançaisarpetanNordfriiskFryskGaeilgeGagauzkriyòl gwiyannenGàidhliggalegoگیلکیAvañe'ẽGhanaian PidginગુજરાતીfarefareGaelgHausa客家語 / Hak-kâ-ngîHawaiʻiעבריתहिन्दीFiji HindihrvatskihornjoserbsceKreyòl ayisyenmagyarհայերենinterlinguaJaku IbanBahasa IndonesiaInterlingueIgboIlokanoIdoíslenskaitaliano日本語Patoisla .lojban.JawaქართულიQaraqalpaqshaTaqbaylitKarai-karaiKabɩyɛTyapKongoGĩkũyũқазақшаភាសាខ្មែរಕನ್ನಡYerwa Kanuri한국어къарачай-малкъарکٲشُرkurdîkernowekкыргызчаLatinaLadinoLëtzebuergeschLingua Franca NovaLugandaLimburgsLigureLadinlombardlingálalietuviųlatgaļulatviešuмокшеньMalagasyMāoriMinangkabauмакедонскиമലയാളംмонголꯃꯤꯇꯩ ꯂꯣꯟဘာသာမန်मराठीBahasa MelayuMaltiMirandésမြန်မာဘာသာمازِرونیNedersaksiesPlattdüütschनेपालीनेपाल भाषाNederlandsnorsk nynorsknorskNovialisiNdebele seSewulaSesotho sa LeboaDiné bizaadChi-ChewaoccitanlivvinkarjalaOromooиронਪੰਜਾਬੀKapampanganPapiamentuDeitschpolskiPiemontèisپنجابیپښتوportuguêsRuna SimiromânăarmãneashtiрусскийIkinyarwandaसंस्कृतम्саха тылаsardusicilianuScotsسنڌيdavvisámegiellaSängösrpskohrvatski / српскохрватскиတႆးසිංහලSimple EnglishslovenčinaslovenščinaanarâškielâchiShonaSoomaaligashqipсрпски / srpskiSiSwatiSesothoSeelterskSundasvenskaKiswahiliślůnskiSakizayaதமிழ்TayalతెలుగుtetunтоҷикӣไทยትግርኛTürkmençeTagalogtolışiSetswanalea faka-Tongatoki ponaTürkçeSeediqXitsongaтатарча / tatarçachiTumbukaудмуртئۇيغۇرچە / Uyghurcheукраїнськаoʻzbekcha / ўзбекчаTshivendavènetovepsän kel’Tiếng ViệtVolapükWinarayWolof吴语isiXhosaმარგალურიייִדישYorùbáVahcuenghZeêuwsⵜⴰⵎⴰⵣⵉⵖⵜ ⵜⴰⵏⴰⵡⴰⵢⵜ文言閩南語 / Bân-lâm-gí粵語中文isiZulu

Text from Wikipedia, CC BY-SA 4.0 · Source article