لوسیفر (Lucifer) (تلفظ: LEW-sif-ər) کتاب مقدس کے شاہ جیمز نسخہ میں کتاب یسعیاہ (14:12) میں عبرانی لفظ (הֵילֵל) سے ماخوذ ہے۔ لفظ کی نقل حرفی (hêlêl یا heylel) ہے۔ یہ لفظ عبرانی کتاب مقدس میں صرف ایک بار آیا ہے جس کے معنی چمکتا ہوا، صبح کا ستارہ ہیں۔ لفظ لوسیفر کتاب مقدس کے لاطینی نسخہ سے لیے گیا ہے جس کی نقل حرفی (הֵילֵל) بطور لوسیفر ہے، [Isa 14:12] جس کے معنی صبح کا ستارہ، سیارہ زہرہ یا اسم صفت روشنی لانے والا کے ہیں۔ ہفتادی (Septuagint) کے مطابق لفظ הֵילֵל یونانی میں ἑωσφόρος نقل حرفی (heōsphoros) ایک اسم ہے جس کے لفظی معنی طلوع لانے والا، صبح کے ستارے سے ۔
موخر میں مسیحی روایت میں لاطینی لفظ "صبح کا ستارہ"، لوسیفر بطور اسم خاص شیطان کے لیے بے دخلی سے قبل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اسی کے نتیجے میں لوسیفر شیطان کے لیے ایک متبادل لفظ بن گیا ہے جو کلیسا اور ادب میں استعمال ہوتا ہے۔
تصاویر






