
بحیرۂ روم، جسے اردو میں بحیرۂ متوسط یا بحیرۂ ابیض بھی کہا جاتا ہے، (انگریزی: Mediterranean Sea) افریقا، یورپ، اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے، جو تقریبا چاروں طرف سے زمین میں گھرا ہوا ہے۔ یہ صرف وہاں سے کھلا ہے جہاں اسپین اور مراکش آمنے سامنے ہیں اور درمیان میں چند کلومیٹر کا سمندر ہے (دیکھیے: آبنائے جبل الطارق) بحیرہ روم کے شمال میں یورپ، جنوب میں افریقہ اور مشرق میں ایشیا موجود ہے۔ یہ 2.5 ملین مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے، لیکن اسے بحر اوقیانوس سے منسلک کرنے والی آبنائے جبل الطارق صرف 14 کلومیٹر چوڑی ہے۔
یہ بحیرہ درہ دانیال اور آبنائے باسفورس کے ذریعے بحیرہ مرمرہ اور بحیرہ اسود سے بھی منسلک ہے۔ نہر سوئز بحیرہ روم کے جنوب مشرقی کنارے پر واقع ہے جو اسے بحیرہ قلزم سے منسلک کرتی ہے۔
بحیرہ کے بڑے جزیروں میں قبرص، کریٹ، رہوڈز، سارڈینیا، کورسیکا، صقلیہ، مالٹا، ابیزا، ماجورکا اور منورکا شامل ہیں۔
نام اور اشتقاقیات
قدیم مصری بحیرہ روم کو واجد ور/واجد ویر/واجد اور کہتے ہیں۔
قدیم یونانی بحیرہ روم کو صرف ἡ θάλασσα ( ہے ثالسّا؛ "سمندر") یا کبھی کبھی ἡ μεγάλη θάλασσα (ہے مَیگالے ثالسّا؛ "عظیم سمندر") ، ἡ ἡμετέρα θάλασσα (ہے َیمِیتے را ثالسّا؛ "ہمارا سمندر") کہا جاتا ہے یا ἡ θάλασσαα ἡ καθ'ἡμᾶς (ہے ثالسّا ہے کاث'ہے ماث؛ "ہمارے آس پاس کا سمندر")۔
یہ زمانہ قدیم سے بحری ذرائع نقل و حمل کا مرکز رہا ہے۔ ترک اس سمندر کو Akdeniz (آق دینز) یعنی بحیرہ ابیض جبکہ عربی "البحر الابيض المتوسط" کہتے ہیں۔
دیگر زبانوں میں نام
دیگر زبانوں میں بحیرہ روم کے لیے مندرجہ ذیل الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں:
- ولندیزی(ڈچ): Middellandse zee
- فرانسیسی: Mer Méditerranée
- جرمنی: das Mittelmeer
- یونانی: Mesogeios Thalassa (Μεσόγειος Θάλασσα)
- عبرانی: ha-Yam ha-Tikhon (הים התיכון)
- اطالوی: Mar(e) Mediterraneo
- لاطینی: Mare Mediterraneum, یا Mare Nostrum
- پرتگیزی: Mar Mediterrâneo
- ہسپانوی: Mar Mediterráneo
- انگريزی: Mediterranean sea
- ترکی: Akdeniz
- عثمانی ترکی: آق دڭيز ،بحر متوسط،بحر سفید
- عربی: البحر الأبيض المتوسط
- فارسی: دریای مدیترانہ
ملحقہ ممالک
بحیرہ روم کے دس بڑے جزائر بلحاظ رقبہ
| ملک | جزیرہ | رقبہ - کلومیٹر² | آبادی |
|---|---|---|---|
| اطالیہ | صقلیہ | 25,460 | 5,048,995 |
| اطالیہ | ساردینیا | 23,821 | 1,672,804 |
| قبرص | قبرص | 9,251 | 1,088,503 |
| فرانس | کورسیکا | 8,680 | 299,209 |
| یونان | کریٹ | 8,336 | 623,666 |
| یونان | ایوبویا | 3,655 | 218.000 |
| ہسپانیہ | مایورکا | 3,640 | 869,067 |
| یونان | لزبوس | 1,632 | 90,643 |
| یونان | روڈس | 1,400 | 117,007 |
| یونان | خیوس | 842 | 51,936 |
نگار خانہ








